بھٹکل ، 8؍ مارچ (ایس او نیوز) رحمت آباد فرنیڈس فورم کے زیر اہتمام مسجد ابو بکر صدیق میں بروز اتوار 8 ؍ مارچ ’’ نو جوانوں کی تربیت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر ایک ورکشاپ کا منعقد کیا گیا۔ جس کی پہلی نشست بعد نماز عصر منعقد ہوئی جس میں مولانا عبدالحمید اطہر ندوی نے وقت کے صحیح استعمال اور وقت کی اہمیت و افادیت پر نو جوانوں کی ذہن سازی کی۔
ورکشاپ کی دوسری نشست بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر صدیق میں منعقد ہوئی جو اہلیان محلہ کے عام لوگوں کے لئے خاص تھی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا عبدالعلیم خطیب ند وی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو کئی اہم اخلاقی اور معاشرتی چیزوں کی طرف نوجوانوں کی رہنمائی فرمائی ۔
جلسہ کا آغاز احمد آرمار کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد نصیر احمد طاہر باپو نے نعت پاک سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔ استقبالیہ کلام کے بعد مولانا فیضان سُکر ی نےرحمت آباد فرنیڈس فورم کے مقاصد اور غرض و غایت کو عوام کے سامنے رکھا۔ آخیر میں تقریبا ً رات 10.30 بجے مولانا عبدالعلیم ندوی کے دعا ء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔